7 اکتوبر کو بتا دیں ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں حافظ نعیم الرحمان
اسرائیل کو مٹ جانا ہے، امریکا اور اس کے حواری بھی شکست کھائیں گے، امیرجماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 7 اکتوبر کو احتجاج میں شرکت کرکے دنیا کو بتادیں کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 7 اکتوبر کو پورا پاکستان گھروں سے نکلے اور دنیا کو بتا دے کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل کو مٹ جانا ہے، امریکا اور اس کے حواری بھی شکست کھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اہل فلسطین کے حق میں مضبوط آواز جماعت اسلامی کی ہے، جماعت اسلامی ملک کے مقامی حالات سے لاتعلق نہیں ہے، ظلم کی ہر شکل کے خلاف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 77سال سے اقتدار کی میوزیکل چیئر چل رہی ہے، طاقت کی بنیاد پر عوام کو تقسیم کرو، حکومت کرتے رہو، اب یہ ظلم کا نظام نہیں چلے گا اور کرپٹ نظام کے رکھوالے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جمے جمائے کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جاتا ہے۔