بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 28 ماؤ علیحدگی پسند ہلاک

پولیس نے کارروائی کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کیں اور سیکیورٹی فورسز کے نقصان سے آگاہ نہیں کیا

بھارتی پولیس نے کارروائی کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کیں—فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کی سیکیورٹی فورسزنے وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں کارروائی کرکے 28 مشتبہ ماؤ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں لڑائی کے نتیجے میں 28 ماؤ باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔


بیان میں کہا گیا کہ پولیس سرحدی علاقوں نرائنپور اور ڈانتیواڈا اضلاع میں چھاپے مار رہی تھی اور اسی دوران پولسی اور مشتبہ علیحدگی پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے کارروائی کے حوالے سے وضاحت جاری نہیں کی کہ آیا ہلاکتوں میں ان کے افسران بھی شامل ہیں یا صرف علیحدگی پسندوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

بھارت میں ماؤ نواز علیحدگی پسند پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ چینی طرز کے کمیونزم نظام کے لیے پروپیگنڈا کرتے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے حکومت اور خاص طور پر وسطی اور مشرقی ریاستوں میں گوریلا کارروائیاں کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں سرکاری اہلکاروں کی بھی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں رپورٹ ہوتی رہی ہیں۔
Load Next Story