ایکسپریس رمضان جوس کارنر میں پیش ہے ریفریشنگ جوس

رمضان جوس کارنر میں پیش ہے ریفرشنگ جوس بنانے کی ترکیب جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق میں اضافہ کرے گا۔


ویب ڈیسک July 16, 2014
رمضان جوس کارنر میں پیش ہے ریفرشنگ جوس بنانے کی ترکیب جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق میں اضافہ کرے گا۔

ماہ رمضان میں گرمی کی شدت کے باعث اس بار ایکسپریس رمضان جوس کارنر میں پیش ہے ریفرشنگ جوس بنانے کی ترکیب جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق میں اضافہ کرے گا۔


اجزا:


آم (دوعدد)، کیلے (دو عدد)، سیب (دو عدد) یا سیب کا جوس (ایک پیالی)، دودھ (ایک پیالی) چینی (حسب ذائقہ) اور برف (چورا کی ہوئی)۔


ترکیب:


آم چھیلنے کے بعد اس کے قتلے کر کے آدھی پیالی دودھ میں بلینڈ کرلیں، بقیہ آدھی پیالی میں کیلے ڈال کر شیک بنا لیں۔ سیب کے دو تین قتلے گارنیشنگ کے لیے علیحدہ کرکے بقیہ کا جوس نکال لیں یا ایپل جوس کا پیکٹ اور ٹن استعمال کریں۔ چینی بھی پیس لیں، اگر مٹھاس کم لگے، تو استعمال کریں ورنہ نہیں۔ آم کے جوس میں دو تین کھانے کے چمچے ایپل جوس بھی شامل کردیں جب کہ بقیہ جوس کیلے کے شیک میں شامل کردیں اور چورا کی ہوئی برف ڈال کر ٹھنڈا تازہ پیش کریں۔ سیب کی بچی ہوئی قاشوں سے گلاس کو گارنش کریں۔ لیجئے تیار ہے ریفریشنگ جوس جو افطار کے وقت آپ کا مزہ دوبالا کردے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔