پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تیسرے اور آخری میچ کے لیے مقام  کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے

زبیر نذیر خان  ہفتہ 5 اکتوبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے مقام  کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے۔

وفاقی دارالحکومت اور گردو نواح کی موجودہ صورتحال کے بعد  اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے خطرات منڈلانے لگے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ پنڈی اسٹیڈیم میں  24 سے 28 اکتوبر تک شیڈول ہے قبل ازیں سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7سے 11 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ 15 سے 19 اکتوبر ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔