ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
عدالتی رپورٹ کے مطابق ملزم نے جج کے اہل خانہ کو بھی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی، رپورٹ
امریکی ریاست فلوریڈا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حساس دستاویزات سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے فیڈرل جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق الینوئیس سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ شہری ایرک جیمز رینیرٹ پر 5 الزامات کی بنیاد پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے، جس میں وفاقی جج کو بین الریاستی دھمکیاں، تشدد، اغوا اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزامات شامل ہیں۔
پراسیکیوٹر نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے دھمکی دی ہے کہ جج کے اہل خانہ کے اراکین کو زخمی اور اغوا کیا جائے گا۔
میامی میں امریکی اٹارنی آفس کی نمائندوں نے کیس کی نمائندگی کی اور فرد جرم کے لیے ہونے والی سماعت میں موجود تھے جبکہ فلوریڈا کے جنوبی ضلع میں قائم وفاقی عدالت نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویزات میں وفاقی جج کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے لیکن کیس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کی سینٹ لوئس کاؤنٹی میں پیش آیا تھا۔
امریکی ڈسٹرکٹ جج ایلین کینون کی سربراہی میں دیگر فیڈرل ججز ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف غیرقانونی طور پر حساس دستاویزات اپنے ساتھ لے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کر رہے تھے۔
فرد جرم کے مطابق مئی اور جولائی میں تین مواقع پر دی گئیں دھمکیوں میں جج کو قانونی فرائض کی انجام دہی کی صورت میں سبق سکھانے کی دھمکی بھی شامل ہے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم رینیرٹ کو گرفتار کیا گیا ہے اور اگلی سماعت میں انہیں فلوریڈا منتقل کیا جائے گا۔