- کم وقت میں ڈرون سے سب سے زیادہ ایموجیز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم
- وزیراعلی خیبرپختونخوا کا قافلہ راولپنڈی کے قریب پہنچ گیا، پولیس کی شدید شیلنگ
- اسلام آباد میں فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری
- وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑی
- اسرائیل کی بیروت حملے میں اہم حزب اللہ رہنما ہاشم صفی کی شہادت کی تصدیق
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
'بیویاں بدل جانے کی کہانی'، بھارتی فلم 'لاپتہ لیڈیز' جاپان میں ریلیز
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ جاپان میں ریلیز ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ اور عامر خان کی پروڈیوس کردہ سُپر ہٹ فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ بھارت کے بعد جاپان میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے لیے تیار ہے۔
بیویاں بدل جانے کی کہانی پر مبنی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کا جاپانی ورژن گزشتہ روز 4 اکتوبر کو جاپان کے سینما گھروں میں ریلیز ہوا، اُمید کی جارہی ہے کہ یہ فلم جاپان میں بھی کامیابی حاصل کرلے گی۔
بڑی اسکرین پر زبردست پذیرائی حاصل کرنے والی اس فلم کو آسکر ایوارڈز 2025 میں انٹرنینشل فلم کیٹیگری کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ‘لاپتہ لیڈیز’ نے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2024 (IFFM) میں بہترین فلم ناقدین کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کی آسکر ایوارڈز میں انٹری
واضح رہے کہ رواں سال یکم مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو کرن راؤ، عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا۔
یہ فلم بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گُم ہوجاتی ہے اور وہ گھونگھٹ کی وجہ سے دوسری دلہن کو اپنے ساتھ گھر لے آتا ہے۔
بھارت کے دیہی علاقوں کی سادگی اور بھولے پن کے پسِ منظر میں بنائی گئی اس فلم کو ریلیز کے پہلے دن سے ہی خوب پذیرائی ملی ہے، فلم کو 26 اپریل کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔