ملتان ٹیسٹ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک

بین اسٹوکس کی جگہ اولی پوپ ٹیم کی قیادت کریں گے


ویب ڈیسک October 05, 2024
بین اسٹوکس کی جگہ اولی پوپ ٹیم کی قیادت کریں گے (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلش کپتان کے کھیلنے کا امکانات معدوم ہیں۔

بین اسٹوکس کی عدم موجودگی میں انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کے سپرد ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تیسرے اور آخری میچ کے لیے مقام کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے

روایت کے مطابق انگلینڈ ٹیم پلئینگ الیون کا اعلان ٹیسٹ میچ سے دو روز قبل کرتی ہے، انگلینڈ ٹیم کا کو پاکستان کے خلاف پلئینگ الیون کے اعلان کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

واضح رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھےجس کی وجہ سے وہ سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انگلش ٹیم کا اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار

قبل ازیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی امید ظاہر کی تھی جس کے بعد انہیں اسکواڈ میں شامل بھی کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |