پی ٹی آئی کا احتجاج مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند

جاتی امراء روڈ پر شریف فیملی کی رہائش گاہ کو جانے والے راستے بند کر دئیے گئے


ویب ڈیسک October 05, 2024
مینار پاکستان جانے والی تمام شاہراہیں بھی بند کردی گئیں:فوٹو:فائل

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث مینار پاکستان اور اس کے اطراف کے راستوں کو کینٹنرز لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

شہر کے داخلی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گے ہیں اور مرکزی شاہراہوں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی تیاری کرلی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے آج دوپہر 2 بجے مینار پاکستان پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں داخل ہونے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا۔ قصور، ٹھوکر نیاز بیگ کاہنہ نو اور کینال سے مینار پاکستان جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے جلسہ کے باعث شہریوں نے اپنی سرگرمیاں بھی محدود کردی ہیں۔

جاتی امراء روڈ پر شریف فیملی کی رہائش گاہ کو جانے والے راستے بند کر دئیے گئے اور اڈا پلاٹ پر کنٹینرز لگا کر جاتی امراء روڈ کو بند کر دیا گیاہے۔ اڈا پلاٹ پر مختلف مقامات پر 200 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

جاتی امراء مل چوک سندر روڈ کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔ مل چوک پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ ملتان روڈ مانگامنڈی چوک سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے ٹھو کر نیاز بیگ کو بھی کنٹینرز لگا بند کر دیا گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ پر داخلی اور خارجی راستوں کو کینٹر لگا کر بند کیا گیا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔

سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایمبولینس بھی راستے میں پھنس گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں