برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا

چین میں منعقدہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس ادا کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے فنڈز ادائیگی کے بعد ہاکی فیڈریشن نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے لگائے گئے 25 دنوں کے کیمپ کا ڈیلی الاؤنس 50ہزار فی کھلاڑی ادا کردیا ہے۔

اس سے قبل کھلاڑیوں کو 3 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس دینےکا کہا گیا تھا جس پر فیڈریشن کا کہنا تھا کہ یہ پالیسی یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگی۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم

قومی کھلاڑیوں کا ایشین چیمپئنز ٹرافی کا انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس ابھی واجب الادا ہے، کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے کے حساب سے ڈیلی الاؤنس دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ہاکی فیڈریشن کی سیکریٹری شپ؛ بیلف رانا مجاہد کی گرفتاری کیلئے پہنچ گیا

واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کیا تھا۔