ویمنز ٹی20 ورلڈکپ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا


ویب ڈیسک October 05, 2024
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا (فوٹو: فائل)

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں اتوار کے روز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

دونوں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ٹیمیں کل 6 اکتوبر کو گروپ اے کا اپنا دوسرا میچ کھیلیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دیکر فتحیاب ہوچکی ہے جبکہ بھارت کو اپنے افتتاحی میچ میں کیویز کے ہاتھوں ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کردیے گئے ہیں جبکہ قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |