- کم وقت میں ڈرون سے سب سے زیادہ ایموجیز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم
- وزیراعلی خیبرپختونخوا کا قافلہ راولپنڈی کے قریب پہنچ گیا، پولیس کی شدید شیلنگ
- اسلام آباد میں فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری
- وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑی
- اسرائیل کی بیروت حملے میں اہم حزب اللہ رہنما ہاشم صفی کی شہادت کی تصدیق
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
سوات کے علاقے چارباغ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں سرغنہ سمیت 2 خوارجی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب ڈسٹرکٹ سوات کے علاقے چار باغ میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں خوارجیوں کے سرغنہ عطا اللہ مہران سمیت دو خوارجی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خوارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارجی عطا اللہ مہران 22 ستمبر2024 کو غیرملکی سفیروں کے قافلے میں موجود پولیس وین پردھماکہ خیز مواد سے حملے سمیت علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔علاقے میں موجود کسی بھی خوارجی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔