سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے ملتوی ہو گئی۔
عدالت نے راستوں کی بندش کی وجہ سے سانحہ 9 مئی سے متعلق 14 مقدمات کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ کو تمام ملزمان کو عدالت ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
آئندہ تاریخ پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔ عدالتی حکم کے مطابق آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ اس حوالے سے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں جب کہ آج راستوں کی بندش کے باعث سب کی حاضری لگا دی گئی ہے۔
کیسز کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے 9 اکتوبر سے سانحہ 9 مئی کے کیسز کی ریگولر سماعت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔