عمران خان بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

راستوں کی بندش کے باعث سماعت نہ ہوسکی


ویب ڈیسک October 05, 2024
احتساب عدالت اسلام آباد نے کارروائی 7 اکتوبر تک ملتوی کی:فوٹو:فائل

احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی۔ راستوں کی بندش کے باعث سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوسکی۔ عدالت نے ریفرنس پر مزید کارروائی پیر 7 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کی۔ ریفرنس میں آج وکیل صفائی نے نیب کے آخری گواہ پر جرح جاری رکھنا تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |