سدھارتھ شکلا کے معاملے میں غیرمحفوظ محسوس کرتی تھی شہناز گل

سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کی پہلی ملاقات بگ باس 13 میں ہوئی تھی


ویب ڈیسک October 05, 2024
سدھارتھ شکلا ستمبر 2021 میں دُنیا سے کوچ کرگئے تھے : فوٹو : فائل

بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو 'بگ باس' کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گل نے کہا ہے کہ وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی پُرکشش شخصیت کی وجہ سے غیرمحفوظ محسوس کرتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہناز گل نے حال ہی میں معروف فلمساز فرح خان کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

شہناز گل نے کہا کہ میں کبھی بھی کسی مرد کی شکل و صورت سے متاثر نہیں ہوسکتی، میرے لیے سب سے اہم مرد کا اخلاق اور کردار ہے۔

اداکارہ نے سدھارتھ شکلا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سب نے ہی مجھے سدھارتھ کے ساتھ دیکھا، میں اُن کے پیچھے دیوانی تھی اور اُنہیں اپنی ملکیت سمجھتی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں سدھارتھ کی اچھی شکل اور پُرکشش شخصیت کی وجہ سے خود کو غیرمحفوظ محسوس کرتی تھی، اگر وہ کسی دوسری لڑکی سے بات کرتے تھے تو مجھے ڈر لگتا تھا کہ کہیں مجھ سے دور نہ ہوجائیں۔

مزید پڑھیں: شہناز گِل کو سلمان خان کے کاندھے پر بوسہ دینا مہنگا پڑ گیا

شہناز گل نے کہا کہ جب کوئی انسان اتنا خوبصورت ہوتا ہے تو اس کے پارٹنر میں خود بخود ہی حسد (Jealousy) اور حساسیت آجاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سدھارتھ کے ساتھ بھی وفادار تھی اور مستقبل میں بھی اپنے ہونے والے ہمسفر کے ساتھ وفادار رہوں گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میں اور میرا ہمسفر مالی اور پیشہ ورانہ طور پر برابر ہوں، ہم دونوں کھانے کا بِل بھی برابر ادا کریں اور ایک دوسرے کو تحائف دینے میں بھی برابری کریں۔

واضح رہے کہ معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کی پہلی ملاقات بگ باس 13 میں ہوئی تھی اور پھر دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ قائم ہوگیا تھا۔

بعدازاں سدھارتھ شکلا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے 2 ستمبر 2021 کو دُنیا سے کوچ کرگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں