ویمنز ٹی20 ورلڈکپ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑیں

بھارت کو اپنے افتتاحی میچ میں کیویز کے ہاتھوں شکست

بھارت کو اپنے افتتاحی میچ میں کیویز کے ہاتھوں شکست (فوٹو: فائل)

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں سنسنی خیز واقع نے ماحول گرما دیا۔

گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 58 رنز سے شکست دیکر فاتحانہ آغاز کیا تاہم میچ کے دوران کیویز کی بیٹنگ کے وقت ایک واقعہ رونما ہوا جس نے دونوں ٹیموں کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا۔

کیویز کی بیٹنگ کے دوران میچ کے 14ویں اوور میں امیلیا کیر نے آخری گیند پر رن لیا تاہم ہرمن پریت گیند پکڑتے ہوئے گیند تھام لی اور دوڑنے لگیں اس دوران کیوی بیٹرز نے دوسرا رن لینے کی کوشش کی اور رن آؤٹ ہوگئیں تاہم امپائر نے اُسے ڈیڈ بال قرار دیدیا۔

مزید پڑھیں: 10 سال بعد ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلادیش کی پہلی فتح، کپتان سجدہ ریز ہوگئیں


امپائر کے فیصلے پر فیلڈر نے پوچھا کہ رن آؤٹ تھا جس پر امپائرز نے کہا کہ رن لینے کے بعد بالر دیپتی شرما کو کیپ واپس دے دی تھی اور اوور ختم کرنے کا اشارہ کیا تھا اس وجہ سے رن آؤٹ نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست

فیصلے پر بھارتی کرکٹر ہرمن پریت کو غصے میں دیکھا گیا اور امپائرز سے بحچ کرتی نظر آئیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ مہم کے دوران بھارت کو اپنے افتتاحی میچ میں کیویز کے ہاتھوں ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

Load Next Story