2024

دنیا کی سب سے اونچی عمارت کی تعمیر کب مکمل ہوگی

تعمیرات کا کام کورونا وبا کی وجہ سے بھی ایک سال تک موخر رہا


ویب ڈیسک October 07, 2024
[فائل-فوٹو]

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت تعمیر کرنے کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

1 کلو میٹر اونچے جدہ ٹاور، جو کہ تکمیل کے بعد دنیا کی سب سے اونچی فلک بوس عمارت بن جائے گی، کی تعمیر 7 سال قبل ملک بھر میں انسداد بدعنوانی کے خلاف مہم کے دوران روک دی گئی تھی۔ تاہم تعمیراتی کام اب دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

حال ہی میں سائٹ پر منعقد ایک تقریب میں اس منصوبے کے پیچھے ترقیاتی کنسورشیم، جدہ اکنامک کمپنی (جے ای سی) نے اعلان کیا کہ ٹاور اب 2028 میں مکمل ہونے والا ہے۔


ghghgh


1,000 میٹر اونچا (3,280 فٹ) فلک بوس عمارت تقریباً ایک تہائی مکمل ہو چکی تھی جب 2017 میں کئی اہم شخصیات بشمول مرکزی ٹھیکیدار اور اس منصوبے کی مالی معاونت کرنے والے ایک گروہ کو حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری بن سلمان کی انسداد بدعنوانی مہم کے نیتجے میں عمل میں آئی تھی جس میں سینکڑوں ملزمان کی تحقیقات کی گئی تھیں۔


گرفتاریوں کے بعد بھی کام جاری رہا تاہم پھر کچھ ہی عرصے بعد روک دیا گیا۔ جے ای سی نے سی این این کو بتایا کہ تعمیرات کا آغاز بعد میں کرنا تھا لیکن ایک سال طویل وقفہ ہوا جس کی وجہ کورونا وبا تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں