ملتان ٹیسٹ انگلش کپتان بین اسٹوکس انجری کے باعث میچ سے باہر

انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کے سپرد ہوگی


ویب ڈیسک October 05, 2024
انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کے سپرد ہوگی (فوٹو: فائل)

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس انجری بڑھ جانے کی وجہ سے پاکستان کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بین اسٹوکس کی عدم موجودگی میں انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کے سپرد ہوگی۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک

واضح رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھےجس کی وجہ سے وہ سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔

قبل ازیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی امید ظاہر کی تھی جس کے بعد انہیں اسکواڈ میں شامل بھی کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں