- مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم
- لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
- جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
- جناح اسپتال کراچی نے روبوٹک سرجری کے ذریعے سنگ میل عبور کرلیا
- پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
- رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا
- اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- لبنان؛ مہاجر کیمپ پراسرائیلی حملے میں حماس کمانڈراہلیہ، 2 بیٹیوں سمیت شہید
- کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف
- یوٹیوب سبسکرائبرز؛ رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون کا عندیہ
- پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان بین اسٹوکس انجری کے باعث میچ سے باہر
- پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی
- کسی شرپسند کو ڈی چوک کے قریب پھٹکنے نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات
- بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی کا آخری لیول ہے، عظمی بخاری
- مظاہرین کو احتجاج کی مناسب جگہ دیں، دفعہ 144 پر عمل یقینی بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- گنڈاپور کے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہیں، کوئی افغان باشندہ نہیں، بیرسٹر سیف
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈین بالر چہرے پر گیند لگنے سے زخمی
ماورا حسین نے مقبولیت کی دوڑ میں سنگِ میل عبور کرلیا
اسلام آباد: پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ ماورا حسین کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔
ماورا حسین نے اداکاری کی دُنیا کے بعد، اب سوشل میڈیا کی دُنیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑتے ہوئے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر 9 ملین فالوورز حاصل کرلیے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے 9 ملین فالوورز کی تعداد کا جشن بڑے ہی شاندار انداز میں منایا، اس جشن کے لیے ماورا حسین نے سفید پروں والا خوبصورت لباس زیب تن کیا جس میں وہ بےحد حسین لگ رہی تھیں۔
ماورا حسین نے اپنے جشن کی چند دلکش تصاویر بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ بہت خوش نظر آئیں۔
اُنہوں نے 9 ملین فالوورز ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 9 ملین ہیں، ایک دن ہم 90 اور 900 ملین بھی ہوں گے۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے پیار کرنے اور میری اُڑان بھرنے کے سفر میں مجھے سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔
ماورا حسین نے مزید کہ کہ آپ کی محبت نے مجھے ہر مشکل کے سامنے مضبوطی سے کھڑا ہونا سکھایا، اگر آپ کا ساتھ نہیں ہوتا تو آج میں اس مقام پر نہیں ہوتی۔
آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔