پی ٹی آئی کارکنان نے قیادت کے اعلان کے بغیر ہی ڈی چوک سے دھرنا ختم کردیا

علی امین گنڈا پور کے بعد کوئی بھی رہنما ڈی چوک نہیں پہنچا اور نہ کارکنان کو کوئی ہدایت دی، ذرائع


ویب ڈیسک October 05, 2024
(فوٹو : فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے قیادت کے اعلان کے بغیر ہی ڈی چوک سے دھرنا ختم کیا اور خود ہی منتشر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا ڈی چوک پر ہونے والا احتجاج قیادت کے اعلان کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ڈی چوک اور بلیو ایریا کے پاس پارٹی کے ورکرز خود منتشر ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی دھرنا، علی امین گنڈا پور کے کے پی ہاؤس میں انتظامیہ سے مذاکرات

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کی پشاور روانگی کے بعد قیادت نے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا اور کوئی رہنما بھی وہاں پر نہیں پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بعد پلان بی پر عمل کرتے ہوئے اعظم سواتی کو ڈی چوک پر مظاہرین کی قیادت کی ہدایت کی تھی تاہم اعظم سواتی سمیت مرکزی قیادت ورکرز کو کسی لائحہ عمل سے آگاہ نہ کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

پارٹی قیادت کے نہ پہنچنے یا ہدایت نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کارکنان بارش کے دوران مزاحمت کے بعد ڈی چوک اور بلیو ایریا سے خود ہی منتشر ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں