وزیراعلی گنڈا پور کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب

اسپیکر اسمبلی نے رول کے برخلاف اجلاس کل چھٹی کے دن تین بجے دوپہر طلب کیا ہے، متشرکہ قرارداد لانے کا امکان


ویب ڈیسک October 05, 2024
(فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر اسمبلی نے قانون کے برخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس دوپہر تین بجے طلب کیا ہے، جس میں علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی اور کے پی ہاؤس میں پیش آئے واقعے اور اسکے بعد کی صورت حال سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس رولز سے ہٹ کر طلب کیا گیا کیونکہ اسمبلی رولز 20 کے مطابق چھٹی کے روز اجلاس طلب نہیں کیا جاسکتا۔

اُدھر وزیراعلیٰ کی گمشدگی پر تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں گرینڈ جرگہ بلا رہے ہیں، وزیراعلٰی کو حراست میں لینا پورے خیبرپختونخوا کی توہین ہے،۔

انہوں نے کہا کہ کل صوبائی اسمبلی اجلاس میں مشترکہ قرارداد لارہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو فوری رہا کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |