کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

اسٹاف رپورٹر  اتوار 6 اکتوبر 2024

کراچی: دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ اُنہیں سلام پیش کرنے کیلئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تقاریب منعقد کی گئیں قوم کے نونہالوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے والوں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

شاہ عبداللطیف ایجوکیشن ٹرسٹ مینجمنٹ کی جانب سے گلستان شاہ عبداللطیف اسکول میں اساتذہ کرام کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اساتذہ نے ملی نغمے سنائے اور مختلف انداز میں خوشیاں منا کر خوشی کا اظہار کیا۔

اسکول کی پرنسپل سیما آفتاب نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا معاشرے کے سنگ بنیاد اساتذہ کا دن منانے کا مقصد ٹیچرز کی اہمیت اور ان کے ناقابلِ فراموش کردار کو اجاگر کرنا اور ان کی بےپناہ خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ مختلف اساتذہ طلبہ کی شخصیت نکھارنے اور سنوارنے میں اہم کردار آتا کرتے ہیں اور طلبہ ان ہی کی بدولت تعلیم افتہ کہلانے لگتے ہیں۔

اس موقع پر سیکریٹری مصطفیٰ سہاگ نے کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ اساتذہ کا احترام کریں ، اساتذہ ہی ہیں جن سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔ آج پروقار تقریب ان کے اعزاز میں منعقد کی ہے۔

اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے شیلڈز پیش کی گئیں۔

اس موقع پر چیئرمین کبیر قاضی سمیت ٹرسٹ کے دیگر ممبران اور اساتذہ نے شرکت کی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔