پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا

آفتاب خان  اتوار 6 اکتوبر 2024
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

  کراچی: پاکستانی بیوپاریوں نے کھجورکی روایتی لذت کو نئے اندازمیں متعارف کرادیا۔

ایکسپو سینٹرجاری پہلے بین الاقوامی کھجور میلے میں خیرپورکی خاتون بیوپاری کی ڈرائی فروٹ کی ٹوپنگ و اسپرنکلز کے امتزاج سے تیارکردہ مصنوعات اور پشاورکے بیوپاری کا کجھورکا شربت توجہ کا مرکز بن گئے۔

ایکسپوسینٹرمیں جاری انٹرنیشنل کجھورفیسٹیول میں 8 ممالک شریک ہیں جہاں 300 کے قریب ملکی وغیرملکی کجھور کے اسٹالز لگائے گئے ہیں، ان اسٹالز پر ملکی سطح پر پیداوارکی حامل اصیل، کربلائی اورمضافاتی کے علاوہ دیگراقسام کی کجھوریں موجود ہیں۔

dates2

فیسٹیول میں شریک غیرملکی اسٹالزپر رکھی کجھور سے تیاراشیا کو بھی پسند کیا جارہا ہے، کچھ مقامی کمپنیوں نے پستے، بادام اور کاجو کے ملاپ سے دیدہ زیب پیکجنگ کی حامل کجھوروں کےعلاوہ روایتی لذت کو ڈرائی فروٹ کی ٹوپنگ کی شکل میں بھی متعارف کرایا ہے۔

دیہی سندھ کے علاقے خیرپور سے کجھورفیسٹیول میں شریک خاتون اسٹال ہولڈر ثمرین شیر محمد پھلپھوٹو کا ایکسپریس نیوز سے بات چیت میں کہنا تھا کہ آج کل کی جدید غذاؤں میں بچوں کو کجھورکی جانب راغب کرنا ایک بہت ہی دشوارعمل ہے، اسی وجہ سے انہوں نے کجھورکے روایتی ذائقے کو مختلف شکلوں میں ڈھال کرحفظان صحت کے عین مطابق اس کوخشک میوہ جات اور اسپرنکلز کے امتزاج سے متعارف کرایا ہے۔

dates4

پشاورکے بیوپاری حشمت صافی کی جانب سے فیسٹیول میں کجھورکا شربت اور جیم دیدہ زیب پیکنگ میں متعارف کرایا گیا، انکا کہنا ہے کہ کجھور سے شربت کی تیاری ایک نیا تجربہ ہے جولوگوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے، ذیا بیطیس میں مبتلا افراد کے لیے شوگرفری شربت متعارف کروایا گیا ہے جس کی شیلف لائف ایک سال تک ہوتی ہے۔

حشمت صافی نے کہا کہ اس شربت کی تیاری کے پیچھے یہ سوچ کارفرما ہے کہ بعض اوقات کجھورمختلف وجوہات کی بنا پرنرم پڑجاتی ہے جس کی وجہ سے انہیں کارآمد بنانے کے لیے لیکوئڈ کی شکل دی گئی۔

dates3

بلوچستان کے دوافتادہ علاقے کیچ کے بیوپاری کے اسٹال پربیگم جنگی کھجور کوتل کے بیچ امتزاج سے تیارہ کردہ کنچتی ناہ اورشیرے کے ساتھ تیارسوہن حلوہ نما کجھورشیرگی ناہ بھی توجہ کا خاص مرکزرہی۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کے ذریعے پاکستان اوریواےای میں پیداہونیوالی کھجوروں کےحوالےسےاہم معلومات ملےگی جبکہ جدید پیکجنگ کے ذریعے کجھور اور کجھور سے تیارکردہ مصنوعات کی عالمی منڈی میں بہترانداز میں رسائی کی جاسکتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔