کراچی پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
انصاف ہاؤس کے باہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی
ٹیپو سلطان پولیس نے انصاف ہاؤس شاہراہ فیصل کی سرچنگ کے بعد تحریک انصاف کے 8 کارکنوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد اور پنجاب میں احتجاج ، جلاؤ گھیراؤ کے پیش نظر کراچی پولیس نے بھی پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
ٹیپو سلطان پولیس نے شاہراہ فیصل پر واقع پی ٹی آئی کی دفتر انصاف ہاؤس کی سرچنگ کی اور 8 کارکنوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ۔
ایس ایچ او ٹیپو سلمان طارق محمود کا کہنا ہے کہ انصاف ہاؤس کے باہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے۔
سیاسی جماعت کے آٹھ کارکنوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا مگر اب تک ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے