2024

چاند کے متعلق بنیادی معلومات غلط ہونے کا انکشاف

چاند کی اصل کے متعلق ہمارے پاس جو بھی معلومات ہے وہ غلط ہو سکتی ہے، تحقیق


ویب ڈیسک October 07, 2024

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چاند کی اصل کے متعلق ہمارے پاس جو بھی معلومات ہے وہ غلط ہو سکتی ہے۔

انسان کے پہلی بار چاند پر اترنے کے بعد سے سائنس دانوں کا خیال رہا ہے کہ چاند کا وجود زمین اور کسی دوسرے چٹانی سیارے کے درمیان ہونے والے شدید تصادم کی صورت میں عمل میں آیا۔

تاہم، دی پلینیٹری سائنس جرنل میں شائع ہونے والے نئی مقالے کے مطابق یہ چاند ممکنہ طور پر کسی دوسرے خلائی جِرم کے قریب سے گزرتے وقت اس کے مدار سے لیا گیا ہوگا۔

'جائنٹ امپیکٹ ہائپوتھیسز' نام کی یہ تصادم کی تھیوری بتاتی ہے کہ یہ چاند ابتدائی وقت کی دنیا اور مریخ جیسے پروٹرو پلینٹ تھیاکے درمیان ہونے والے ایک بڑے تصاد م سے پیدا ہونے والے ملبے سے بنا تھا۔

یہ تصادم اتنا طاقتور تھا کہ اس نے زمین اور تھیا دونوں کے حصوں کو بخارات میں بدل کر خلاء میں پھیل گئےاور بالآخر چاند کی صورت میں جمع ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں