- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
- وزیراعلی گنڈا پور کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی: ماڑی پور پل کے قریب جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے گریکس گو پمپ کے قریب فائرنگ کر کے 33 سالہ محسن ولد نذیر کو قتل کردیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ مقتول پولیس اہلکار گارڈن ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا اور گھر سے ڈیوٹی کے لیے جارہا تھا کہ گھر سےچند قدم کے فاصلے پر امان اللہ نامی ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
گلبائی کے قریب موجود شیر شاہ پولیس کو ملزم کے فرار ہونے کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی ملزم امان اللہ نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم امان اللہ زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے پولیس نے ملزم کے زیر استعمال کار اور نائن ایم ایم پستول بر آمد کر کے قبضے میں لے لیے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا ہے مقتول اور ملزم کے درمیان پرانا تنازع چل رہا ہے دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کروائے ہوئے ہیں۔
مقتول سابق ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر چوہدری نذیر کا بیٹا تھا جبکہ مقتول کا بھائی بھی پولیس اہلکار ہے جو سائٹ اے تھانے میں تعینات ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔