2024

اسلام آباد چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود مظاہرین کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ

آئی جی اسلام آباد اعلیٰ افسران کے ہمراہ ڈی چوک میں موجود، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کا عمل جاری ہے، ذرائع


اسامہ اقبال October 06, 2024
فوٹو- فائل

پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان چائنہ چوک اور جناح ایونیو سے متصل سیکٹرز میں تاحال موجود ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران ڈی چوک پہنچ گئے اور مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے رینجر اور پولیس کے تازہ دم دستے چائنہ چوک کی طرف روانہ کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد ،ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی سمیت افسران ڈی چوک میں موجود ہیں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کا عمل جاری ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس اہکاروں سے ملاقات کی اور احوال دریافت کیا۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد بھی موجود تھے جبکہ اسلام آباد پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران ڈی چوک پہنچ گئے اور مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا پولیس اور رینجزز مل کر آپریشن کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں