کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام

  کراچی: چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزموں کی شناخت 30 سالہ عثمان قریشی ولد ایوب قریشی اور 35 سالہ حافظ قاسم رشید ولد عبدالرشید ہزاروی کے نام سے کی گئی۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطا  کے مطابق پولیس مقابلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے ہلاک دہشت گردوں سے بارودی مواد ، دو پستول ، بال  بیرنگ اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا تعلق لشگر جھنگوی سے تھا جو اب تحریک طالبان میں شامل ہوٸے تھے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ اور انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بات چیت  کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشت گرد ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث ہونے کے علاوہ  35 سے زاٸد مقدمات میں ملوث تھے اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے ٹارگٹڈ لسٹ بھی ملی ہے جو شہر میں مزید تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔