
کلکٹر انفورسمنٹ باسط عباسی کے مطابق موصولہ خفیہ اطلاع پر بلوچستان سے آنے والے ٹرک نمبر این اے ایف 170 کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران بھوسے کے نیچے سے 4ہزار کلو گرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوئی۔
برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چھالیہ کی مالیت 45لاکھ روپے ہے۔ جبکہ ٹرک سمیت چھالیہ کو ضبط کرلیا گیا ہے جن کی مجموعی مالیت 85لاکھ روپے ہے۔
کسٹم نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔