بلوچستان سے بھوسے کی آڑ میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چھالیہ کی مالیت 45لاکھ روپے ہے۔


ویب ڈیسک October 06, 2024
برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چھالیہ کی مالیت 45لاکھ روپے ہے۔

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت یومیہ بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے بھوسے کی آڑ میں اسمگل شدہ چھالیہ کی کراچی منتقلی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

کلکٹر انفورسمنٹ باسط عباسی کے مطابق موصولہ خفیہ اطلاع پر بلوچستان سے آنے والے ٹرک نمبر این اے ایف 170 کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران بھوسے کے نیچے سے 4ہزار کلو گرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوئی۔

برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چھالیہ کی مالیت 45لاکھ روپے ہے۔ جبکہ ٹرک سمیت چھالیہ کو ضبط کرلیا گیا ہے جن کی مجموعی مالیت 85لاکھ روپے ہے۔

کسٹم نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں