راولپنڈی لین دین کے تنازع پر 2 افراد قتل

مقتول عبداللہ کا اپنے دوست سے ڈھائی لاکھ کا لین دین تھا


ویب ڈیسک October 06, 2024
فوٹو : پولیس

تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک نئی آباد میرپوریاں میں لین دین کے تنازع پر دو افراد قتل کر دیے گئے۔

پولیس کے مطابق وارڈ نمبر 16 کے رہائشی عبداللہ کا اپنے دوست سے ڈھائی لاکھ کا لین دین تھا۔ عبداللہ، رحیم اور عامر علی دوست سے پیسے لینے ڈھوک میرپوریاں گئے۔

عبداللہ نے ادھار دی گئی رقم کا مطالبہ کیا تو عبداللہ اور اسکے دوست کی آپس میں تکرار ہوگئی جس دوران عبداللہ کے دوست نے پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی، گولیاں عبداللہ اور رحیم کو لگی جو شدید زخمی ہوگئے۔

عامر علی نے بھاگ کر جان بچائی اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں زخمی دم توڑ چکے تھے۔ ملزم فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، مقدمہ درج کیا جا رہا اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |