سیف علی خان کی ایک بار پھر ریس میں واپسی پروڈیوسر کی تصدیق

فلم کی پروڈکشن کا آغاز اگلے سال 2025 میں ہوگا


ویب ڈیسک October 06, 2024
'ریس 4' کے لیے ہدایتکار کا انتخاب نہیں ہوا : فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر رمیش تورانی نے اداکار سیف علی خان کی 'ریس' فرنچائز میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رمیش تورانی نے بھارتی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف علی خان فرنچائز 'ریس' میں واپس آرہے ہیں اور ہم اُن کی واپسی پر بہت خوش ہیں۔

رمیش تورانی نے کہا کہ سیف علی خان فلم 'ریس 4' میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی پروڈکشن کا آغاز اگلے سال 2025 میں ہوگا۔

پروڈیوسر نے کہا کہ سیف علی خان نے ریس کے پہلے اور دوسرے سیکوئل میں زبردست کام کیا تھا، اس بار وہ نئی کہانی اور کاسٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ فی الحال! ہم نے 'ریس 4' کے لیے ہدایتکار کا انتخاب نہیں کیا ہے لیکن اگلے سال فلم کی کاسٹ اور ہدایتکار کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ سال 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ریس' میں سیف علی خان اور اکشے کھنہ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ 'ریس 2' میں سیف علی خان کے ہمراہ جان ابراہم جلوہ گر ہوئے تھے۔

فلم کے تیسرے سیکوئل 'ریس 3' میں سلمان خان کو بطورِ مرکزی کردار کاسٹ کیا گیا تھا، 'ریس 3' نے پچھلی دونوں فلموں کے مقابلے میں زیادہ کمائی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں