ہریانہ میں بی جے پی کا 10 سالہ اقتدار کا دھڑن تختہ کانگریس کی فتح یقینی

مقبوضہ کشمیر میں بھی مودی کی جماعت کو منہ کی کھانا پڑے گی، ایگزٹ پول


ویب ڈیسک October 06, 2024
بھارتی ریاستوں ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں مودی کی بی جے پی کی شکست یقینی، کانگریس کی فتح

ہریانہ کے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں کانگریس نے سبقت حاصل کرلی جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی کانگریس سرپرائز دینے کو تیار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس جس نے لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا تھا اور اس سال کا اختتام بھی ایک کامیابی کے ساتھ کرنے جا رہی ہے۔

ہریانہ کے جنرل الیکشن کے ایگزٹ پول کے مطابق کانگریس 90 میں سے 55 سیٹیں جیت سکتی ہے جب کہ بی جے پی کو 25 سے 27 نشستیں مل سکتی ہیں۔

اس طرح ہریانہ میں مودی کی جماعت بی جے پی کی 10 سالہ حکومت کے خاتمے کے امکانات قوی ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ ہریانہ میں الیکشن 5 اکتوبر کو ہوئے تھے اور 8 اکتوبر کو سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ہریانہ کی طرح کانگریس نے جموں و کشمیر کے الیکشن میں بھی نیشنل کانفرنس کے ساتھ بی جے پی کو پچھاڑ دیا ہے اور یہاں بھی یہ اتحاد آسانی سے 43 نشستیں حاصل کرلے گا۔

مقبوضہ کشمیر کی 90 نشستوں کے لیے انتخابات 18 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران 3 مراحل میں مکمل ہوئے اور نتاج کا اعلان ہریانہ کے ساتھ 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

دوسری جانب اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی دہلی اور پنجاب کی ریاستوں میں حکمرانی کے باوجود ہریانہ میں اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |