وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں وزیر داخلہ
رینجرز اور پولیس نے علی امین کی گرفتاری کےلیے خیبرپختونخوا ہاؤس پر چھاپہ مارا تھا لیکن وہ وہاں نہیں ہیں، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید کردی۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین کے ہاتھوں تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے ان کی گرفتاری کےلیے کل خیبرپختونخوا ہاؤس پر چھاپہ مارا تھا لیکن وہ وہاں نہیں ہیں، جب ریڈ ہوا تو وہ مرکزی دروازے سے بھاگ گئے تھے، اسلام آباد پولیس اس وقت وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ڈھونڈ رہی ہے، آئندہ چند روز میں افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔
وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ پر تشدد کرنے والے شرپسندوں کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید عبدالحمید شاہ پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔