- عمر کوٹ میں والد کا تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
- غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم
- پہلا ٹی 20: بھارت نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
- آئی سی وی ایم مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
- کراچی؛ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا
- اداروں پرالزام لگانے والے پی ٹی آئی عہدیداروں، تجزیہ نگاروں کا منہ قوم کے سامنے کالا ہوا، فیصل واوڈا
- ایران نے اچانک اپنے تمام ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ کردیں
- گنڈاپور غیرذمہ دار شخص ہے، بتانا ہوگا یہ ڈراما کیوں رچایا، وفاقی وزیراطلاعات
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کی اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست
- پولیس نے چھاپہ مارا تو تب گنڈا پور نکل گئے تھے، وزیرداخلہ
- 24 گھنٹوں سے غائب وزیراعلیٰ علی امین اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گئے
- پی ٹی آئی کے احتجاج میں سرکاری وسائل کے استعمال کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
- کراچی میں جماعت اسلامی کا الاقصیٰ ملین مارچ، اہل غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی
- ننکانہ صاحب؛ زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد قتل تین زخمی
- پاکستانی طلبا نے ہوا کی نمی سے پینے کا پانی نکالنے والی مشین تیار کرلی
- کراچی: کار نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، باپ جاں بحق، بیٹی اور اہلیہ زخمی
- خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس، وزیراعلیٰ گنڈاپور کی گمشدگی کی قرارداد منظور
- حماس حملے کا سال مکمل؛ اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف مظاہرے
- صدرمملکت کی لیفٹننٹ کرنل محمد علی شہید کے گھر آمد، ‘قوم اپنے شہدا کو فراموش نہیں کرے گی’
- لاہور میں خواتین اور بچوں کا اہل غزہ سے اظہار یکجہتی
حزب اللہ کے زیراستعمال پیجرز میں دھماکے، امریکی اخبار کے نئے انکشافات
نئی دہلی: اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے حزب اللہ کے زیرِ استعمال پیجرز کو دھماکے سے اُڑانے کے آئیڈیا پر عملی جامہ کیسے تیار کیا اور کس طرح عمل درآمد کیا یہ ایک پُراسرار کہانی ہے جس سے امریکی میڈیا نے پردہ اُٹھا دیا۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے غیر متوقع اور ناقابلِ تصور پیجرز دھماکوں سے دنیا کو حیران کردیا۔ حزب اللہ کے کمانڈرز اور جنگجوؤں کو بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ان کے ہاتھوں میں پیجرز نہیں بلکہ اسرائیلی بم ہیں۔
یہ پیجرز لبنان کے کونے کونے میں موجود حزب اللہ کے کمانڈرز اور کارکنان کے ہاتھوں میں یکے بعد دیگرے پھٹنے لگے اور 3 ہزار سے زائد کمانڈرز اور کارکن شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔
موساد نے یقینی بنایا کہ پیجرز اس وقت پھٹیں جب حزب اللہ کے کارکن اور کمانڈرز دونوں ہاتھوں سے اسے استعمال کر رہے ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان ہو۔
یہ خبر پڑھیں : حزب اللہ کے پیجرز دھماکوں میں ملوث بھارتی شہری کے ریڈ وارنٹ جاری
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسرائیلی ایجنسی موساد نے 2022 میں پیجرز کا آئیڈیا پیش کیا تھا اور حماس کے 7 اکتوبر کے حملے سے ایک سال سے زیادہ پہلے سے منصوبے کے کچھ حصوں پر عمل درآمد شروع کردیا تھا۔
اپولو پیجرز کو میدان جنگ جیسے سخت حالات میں استعمال کے لیے بنایا جاتا تھا۔ یہ واٹر پروف تھے اور اس میں ایک بڑی بیٹری لگائی گئی تھی جو چارج کیے بغیر مہینوں تک چل سکتی تھی۔
حزب اللہ نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ جس ڈیوائس کو ایک دوسرے سے رابطے کے لیے حتمی ٹول کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اس کا انجام کیا ہوسکتا ہے۔
اس پیجرز کی سب سے خطرناک خصوصیت دو مشتمل ڈی-انکرپشن طریقہ کار تھی جس نے یقینی بنایا کہ زیادہ تر صارفین پیجر کو دونوں ہاتھوں کے ساتھ تھامے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے موبائل کی جگہ پیجرز استعمال کرنا کب اور کس کے کہنے پر شروع کیا
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے رہنما ممکنہ تخریب کاری سے چوکنا تھے اس لیے یہ اسرائیل یا امریکا سمیت یا کسی بھی دوسرے اتحادی ملک کے بجائے 2023 میں تائیوان سے اپولو پیجرز منگوانے کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق تائیوان کی حکومت اور کمپنی کو موساد کے اس خفیہ منصوبے کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔
یاد رہے کہ مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایک بھارتی شہری کے ذریعے حزب اللہ کے پیجرز کا آڈر حاصل کروایا جس نے پیجرز میں دھماکا خیز مواد لگایا تھا اور جو فی الوقت بیلجیئم سے فرار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔