بھارتی گلوکار لکی علی پاکستان آنے کے خواہشمند وجہ کیا
بھارتی گلوکار کی خواہش پر پاکستانی مداح خوش
بھارت کے معروف گلوکار مقصود محمود علی بالمعروف لکی علی نے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
90 کی دہائی میں بالی ووڈ فلموں کو سُپر ہٹ گیت دینے والے اسٹار گلوکار لکی علی نے سوشل میڈیا پر اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کرکے پاکستانی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
لکی علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان کا وزٹ ویزا حاصل کرسکوں اور اپنے رشتہ داروں سے ملاقات بھی کرسکوں۔
بھارتی گلوکار نے کہا کہ میں پاکستان کا دورہ کرکے اپنی مرحومہ والدہ کا آبائی گاؤں 'بھیرا' بھی دیکھنا چاہتا ہوں۔
لکی علی کی خواہش ظاہر کرنے پر پاکستانی مداحوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا تو وہیں 'بھیرا' سے تعلق رکھنے والے کئی پاکستانیوں نے گلوکار کو اپنے گھر آنے کی دعوت بھی دی۔
واضح رہے کہ لکی علی کے والد محمود علی شاعر اور اداکار تھے جبکہ اُن کی والدہ مدھو کماری بھارت کی مشہور اداکارہ مینا کماری کی چھوٹی بہن تھیں، مدھو کماری کے والدین کا تعلق پاکستانی صوبے پنجاب کے شہر 'بھیرا' سے تھا۔