پست ہمتی اور ذہنی دباؤ بھارت میں ایک ہی دن میں 2 فوجیوں نے خودکشی کرلی

ایک اہلکار نے سرکاری رائفل اور دوسرے نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی


ویب ڈیسک October 06, 2024
بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل اور دوسرے نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی

ایک ہی دن میں بھارت کی 2 مختلف ریاستوں میں نیم فوجی دستوں کے 2 اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں پیش آیا جہاں نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جادھو اتول ہری نامی ہیڈ کانسٹیبل نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مارلی۔

گولی چلنے کی آواز سن کر ساتھی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو جادھو ہری کو خون میں لت پایا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

دوسری جانب ریاست جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع میں ایک اور واقعے میں سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے ایک کانسٹیبل نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت 24 سالہ آکاش کمار کے نام سے ہوئی۔

آسام اور جھاڑ کھنڈ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ دونوں اہلکاروں نے خودکشی سے قبل کوئی تحریر نہیں چھوڑی۔

یاد رہے کہ بھارت میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث فوجی اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |