- پی ٹی آئی کے احتجاج میں سرکاری وسائل کے استعمال کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
- کراچی میں جماعت اسلامی کا الاقصیٰ ملین مارچ، اہل غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی
- ننکانہ صاحب؛ زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد قتل تین زخمی
- پاکستانی طلبا نے ہوا کی نمی سے پینے کا پانی نکالنے والی مشین تیار کرلی
- کراچی: کار نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، باپ جاں بحق، بیٹی اور اہلیہ زخمی
- خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس، وزیراعلیٰ گنڈاپور کی گمشدگی کی قرارداد منظور
- حماس حملے کا سال مکمل؛ اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف مظاہرے
- صدرمملکت کی لیفٹننٹ کرنل محمد علی شہید کے گھر آمد، ‘قوم اپنے شہدا کو فراموش نہیں کرے گی’
- لاہور میں خواتین اور بچوں کا اہل غزہ سے اظہار یکجہتی
- غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سال مکمل؛ دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے
- پنجاب میں مہمان پرندوں کا غیرقانونی شکارعروج پرپہنچ گیا،31 شکاری گرفتار
- منی پور میں نسلی فسادات؛ مودی سرکاری کی آشیرباد کے ثبوت مل گئے
- مشرق وسطیٰ پر حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کل ایوان صدر میں ہوگی
- ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے ایک دوسرے پر تنقید کے وار
- مجوزہ آئینی ترمیم کی مخالفت کا حق محفوظ رکھتے ہیں، خالد مقبول
- اسرائیل میں بس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے شہید فلسطینی کی شناخت ہوگئی
- اسلام آباد پولیس نے دھاوا ناکام بنانے کیلئے شاندار کردار ادا کیا، وزیراعظم
- اسپیشل اولمپکس پاکستان اور آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے درمیان معاہدے پر دستخط
- خامنہ ای نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا
- کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف
20 سال بعد سی آئی ڈی کی بندش کی اصل وجہ کیا تھی؟ اے سی پی پردیومن کا انکشاف
ممبئی: بھارت کا مقبول کرائم ڈرامہ سی آئی ڈی، جو 20 سال تک ناظرین کو محظوظ کرتا رہا، 2018 میں اچانک آف ائیر ہوگیا تھا۔ اس ڈرامے میں اے سی پی پردیومن کا کردار نبھانے والے معروف اداکار شیوا جی ساٹم نے اب پہلی بار اس ڈرامے کی بندش کی اصل وجہ پر روشنی ڈالی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران، شیوا جی ساٹم نے بتایا کہ سی آئی ڈی کے پروڈیوسر اور اسے نشر کرنے والے چینل کے درمیان اختلافات اس طویل عرصے سے چلنے والے شو کی بندش کا سبب بنے۔
انہوں نے کہا کہ شو کی ٹی آر پی میں معمولی کمی ضرور ہوئی تھی مگر اس کے باوجود ناظرین میں اس کی مقبولیت برقرار تھی۔
انہوں نے مزید کہا، “چینل نے شو کا نشر ہونے کا وقت تبدیل کیا تاکہ ناظرین کی دلچسپی کم ہو جائے اور ممکنہ طور پر پروڈیوسر کو تبدیل کیا جائے مگر ہم پروڈیوسر کے ساتھ کھڑے رہے کیونکہ ہم ایک ٹیم تھے۔”
یاد رہے کہ ’سی آئی ڈی‘ کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی اور اس نے 2018 تک شاندار کامیابی حاصل کی۔ اے سی پی پردیومن، ابھیجیت اور فریڈرکس جیسے کردار ناظرین کے دلوں میں آج بھی موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔