اجے دیوگن کی ایکشن فلم ’سنگھم اگین‘ میں سلمان خان کی زبردست انٹری

روہت شیٹی کی کاپ یونیورس میں سلمان خان کی موجودگی سے سینما گھروں میں مزید دھوم دھام متوقع ہے


ویب ڈیسک October 06, 2024
فوٹو : فائل

بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کی ایکشن فلم 'سنگھم اگین' کے بارے میں ایک اور دلچسپ اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنے مشہور کردار 'چلبُل پانڈے' کی صورت میں ایک اہم موقع پر نظر آئے گے تاہم وہ 7 اکتوبر کو ریلیز ہونے والے ٹریلر میں شامل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، سلمان خان نے اس کردار کی شوٹنگ ابھی مکمل نہیں کی ہے اور وہ چند دنوں میں اپنے کیمیو سین کی شوٹنگ کریں گے۔

روہت شیٹی کی کاپ یونیورس اور سلمان خان کی موجودگی سے اس دیوالی سینما گھروں میں مزید دھوم دھام متوقع ہے۔

'سنگھم اگین' میں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون اور ٹائیگر شروف شامل ہیں، اور یہ فلم 1 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |