اسرائیل میں بس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے شہید فلسطینی کی شناخت ہوگئی

فلسطینی نوجوان نے اسرائیل کے مرکزی بس اسٹیشن پر حملہ کرکے ایک کو ہلاک اور 11 زخمی کردیا تھا


ویب ڈیسک October 06, 2024
نوجوان کی شناخت 29 سالہ احمد العقبی کے نام سے ہوئی

اسرائیل کے جنوبی علاقے بئر السبع میں حملہ کرکے ایک کو ہلاک اور 11 یہودیوں کو زخمی کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی بس اسٹیشن پر مسافروں پر حملہ کرنے والا نوجوان 29 سالہ ایک بَدو تھا جس کی شناخت احمد العقبی کے نام سے ہوئی ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سالہ احمد العقبی جنوبی اسرائیل کے علاقے لاکیہ قصبے کے قریب واقع بدوؤں کی ایک بستی میں رہتا تھا اور اس کے پاس اسرائیلی شہریت بھی تھی۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل میں مرکزی بس اسٹیشن پر حملہ؛ خاتون ہلاک،11 افراد زخمی

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ احمد العقبی مجرمانہ ریکارڈ کا حامل ملزم ہے۔ اس کا تعلق محناد الوکابی سے تھا۔ جس نے اکتوبر 2015 میں اسی بس اسٹیشن پر فائرنگ کرکے ایک فوجی اور ایک اریٹیرین شہری کو ہلاک کر دیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر نے وزیراعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث شخص کے اہل خانہ کو ملک بدر کردیا جائے۔

یاد رہے کہ اسرائیل میں پہلے ہی دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرکے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کردیا جاتا ہے اور پھر اس جگہ یہودی آبادکاروں کو جگہ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |