ننکانہ صاحب زمین کے تنازع پر فائرنگ دو افراد قتل تین زخمی
آئی جی پنجاب کا ملزمان کی گرفتاری کا حکم، آر پی او قصور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل اور تین زخمی ہوگئے، آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او قصور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 17 کڑیال میں جوہڑ پر قبضے کے معاملے پرفائرنگ کے نتیجے میں 32 سالہ جعفر اور 40 سالہ فیصل جاں بحق جبکہ رضوان، رفاقت اور اعجاز زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال ننکانہ منتقل کردیا گیا۔
دریں اثنا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او قصور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او ننکانہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔