کراچی: کار نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، باپ جاں بحق، بیٹی اور اہلیہ زخمی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 6 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جناح بحق جبکہ متوفی کی بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں میٹروول سینما کے قریب پیش آیا، متوفی کی شناخت 25 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی۔

خمیوں میں متوفی کی بیوہ 20 سالہ افشاں اور کمسن بیٹی ابیہ شامل ہیں، زخمی ماں بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

علاوہ ازیں حب ندی میں 22 سالہ شخص سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ریسکیو ٹیم نے نکال کر سول اسپتال پہنچائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔