بگ باس سیزن 18 کے پرومو میں سلمان خان کے اے آئی روپ نے دھوم مچادی
اس بار شو میں سلمان خان کا ماضی اور مستقبل کے AI سے بنے ہوئے کرداروں کے ساتھ سامنا ہوگا
بگ باس 18 کے نئے سیزن کے پرومو میں سپر اسٹار سلمان خان کو ایک منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
اس بار شو میں سلمان خان کا ماضی اور مستقبل کے AI سے بنے ہوئے کرداروں کے ساتھ سامنا ہوگا۔
پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ سلمان خان اپنے ماضی کے ساتھ ایک عجیب گفتگو کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، جس میں وہ خود سے سوال کرتے ہیں: ''کیا لَفڑا کیا تُونے؟''
ماضی کا سلمان پوچھتا ہے کہ وہ اب کہاں ہیں، جس پر موجودہ سلمان جواب دیتا ہے، ''اعترافی کمرے میں۔''
ماضی کا سلمان حیرانی سے پوچھتا ہے، ''اب کونسا اعتراف دے رہے ہو؟ کیا لَفڑا کیا تُونے؟'' جس پر موجودہ سلمان تھوڑا غصے میں آ کر کہتا ہے، ''رک جا یار، نہ میں نے کچھ کیا ہے اور نہ تُو نے کچھ کیا تھا۔''
پرومو میں مستقبل کا سلمان بھی دکھایا گیا ہے، جو سفید بالوں اور داڑھی میں ہے اور وہ بتاتا ہے کہ وہ بگ باس کا پرومو شوٹ کرنے جا رہے ہیں۔ سلمان حیرت سے پوچھتے ہیں، ''کیا بگ باس ابھی بھی چل رہا ہے؟''