پولیس نے چھاپہ مارا تو تب گنڈا پور نکل گئے تھے وزیرداخلہ

پی ٹی آئی کی قیادت مستقبل میں بھی صرف کارکنوں کو جیل بھجوائے گی، پریس کانفرنس


ویب ڈیسک October 06, 2024
فوٹو : فائل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جب پولیس نے چھاپہ مارا تو تب گنڈا پور نکل گئے تھے، ان کی کوشش تھی کہ کسی طرح ڈیڈ باڈی ملے۔

وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ویڈیوز ریلیز کردیں، ناکہ بندی کے باوجود گنڈا پور نکل گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے جب ریڈ کیا تھا اس وقت ہمیں پتا چل گیا تھا کہ گنڈا پور نکل گئے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ میڈیا نے چلا دیا تھا کہ گنڈا پور گرفتار ہو گئے ہیں، پہلے پلان تھا کہ خبر چلنے دیں، میڈیا ہاؤسز خود ہی گنڈا پور کو ڈھونڈ کر نکالیں گے۔

ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح دھرنا دیں، ان کی کوشش تھی کہ کسی طرح ڈیڈ باڈی ملے مگر ان کے عزائم پورے نہیں ہوئے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت مستقبل میں صرف کارکنوں کو جیل بھجوائے گی،پی ٹی آئی کی قیادت جلسے کا ٹائم دے کر خود گھروں میں بیٹھی رہتی ہے۔ آگے بھی پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آئے گی وہ صرف اپنے کارکنوں کو ہی آگے کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں