پہلا ٹی20 بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
بھارت نے بنگلادیش کا 128 رنز کا ہدف 11.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا
تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میں بھارت نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
گوالیار میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کا 128 رنز کا ہدف 11.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔ ہاردک پانڈیا ناقابل شکست 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، بنگلادیشی ٹیم 19.5 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
مزید پڑھیں: بھارت نے بنگلادیش کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کردیا
بنگلادیش کے مہدی حسن میراز ناقابل شکست 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارت کے ارشدیپ سنگھ کو تین وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو دہلی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ ہفتہ کو حیدرآباد میں ہوگا۔