’’میری کوم‘‘ کے پوسٹر میں پریانکا چوپڑا کے انداز کی تعریف

بالی ووڈ شخصیات چہرے کے تاثرات، باڈی بلڈنگ جسم دیکھ کر اداکارہ کے گن گانے لگے

پوسٹر نے فلم ’’اقبال ‘‘ کی یاد تازہ کردی، سریاش تلپاڈے، فرح خان، بپاشا باسو، رنویر اور دیگر. فوٹو : فائل

KARACHI:
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلم ''میری کوم'' کے پوسٹر میں باکسر کے انداز کو دیکھ کر فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچ گیا۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جن کی فلم ''میری کوم'' کا پوسٹر حال ہی میں ریلیز ہوگیا ہے جس کو دیکھ کر ہر کوئی فلم انڈسٹری میں اداکارہ کے گن گانے لگا ہے اور ان کی تعریف کیے بناء نہیں رہ رہا۔ اداکارہ نہ صرف چہرے کے خدوخال سے مختلف نظر آرہی ہیں بلکہ انھوں نے مردوں کی طرح باڈی بھی بنالی ہے جو پوسٹرمیں صاف دکھائی دے رہی ہے۔ انھوں نے ایسا کرکے انڈسٹری میں نیا رجحان پیدا کیا ہے۔ اس پرفلمساز کن گھوش نے ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ پریانکا کو دیکھ کر انھیں یقین ہوگیا ہے کہ ایک عورت کے لیے اب کوئی کام مشکل نہیں رہا۔

فرح خان، بپاشا باسو نے بھی اس پوسٹرکی تعریف کی ہے۔ اس پوسٹر پر سریاش تلپاڈے نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پوسٹر نے انھیں اپنی فلم ''اقبال'' کی یاد دلا دی۔ رنویرسنگھ اوردیگر شخصیات نے بھی اداکارہ کے اس نئے انداز کی تعریف کی ہے اور اس فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔
Load Next Story