- کسانوں کا گندم نہ خریدنے کی پالیسی پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ
- محکمہ ریلوے کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے پانچ دن کا الٹی میٹم
- جناح ٹرمینل کی عمارت و اثاثے محفوظ، فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری
- ایران کی قدس فورس کے سربراہ بیروت حملے کے بعد رابطے میں نہیں ہیں، رپورٹ میں دعویٰ
- پاکستانی امریکا سے متاثر ہیں لیکن پاکستان امریکا سے ہزار درجے بہتر ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- عمر کوٹ میں تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد والد کی خودکشی، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
- غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم
- پہلا ٹی 20: بھارت نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
- آئی سی وی ایم مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
- کراچی؛ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی
- اداروں پرالزام لگانے والے پی ٹی آئی عہدیداروں، تجزیہ نگاروں کا منہ قوم کے سامنے کالا ہوا، فیصل واوڈا
- ایران نے اچانک اپنے تمام ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ کردیں
- گنڈاپور غیرذمہ دار شخص ہے، بتانا ہوگا یہ ڈراما کیوں رچایا، وفاقی وزیراطلاعات
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کی اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست
- پولیس نے چھاپہ مارا تو تب گنڈا پور نکل گئے تھے، وزیرداخلہ
- 24 گھنٹوں سے غائب وزیراعلیٰ علی امین اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گئے
- پی ٹی آئی کے احتجاج میں سرکاری وسائل کے استعمال کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
- کراچی میں جماعت اسلامی کا الاقصیٰ ملین مارچ، اہل غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی
- ننکانہ صاحب؛ زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد قتل تین زخمی
- پاکستانی طلبا نے ہوا کی نمی سے پینے کا پانی نکالنے والی مشین تیار کرلی
عمر کوٹ میں تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد والد کی خودکشی، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
کراچی/ عمرکوٹ: عمر کوٹ کے علاقے کنری میں والد نے گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کی مدد کرنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کنری میں والد کا تین بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرنے کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے واقعات انتہائی دل دہلانے والے اور شدید تکلیف کا باعث ہیں جس سے پورا خاندان اور معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی شخص کا ناحق خون بہانا، خاص کر اپنی ہی اولاد کا قتل ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسئلہ ہے، بیوی سے نااتفاقی کی صورت میں بچوں اور اپنا خاتمہ کرنا، ذہنی ناہمواری کے سوا کچھ نہیں، ہم نے مینٹل اتھارٹی کے ذریعے تھر میں خود کشی کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے کافی ورکشاپ کروائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدم برداشت، ایک دوسرے کے احترام کے جذبے کا خاتمہ اور ہمیشہ خود کو ہی صحیح سمجھنا نفسیاتی مسائل کی علامات ہیں، تمام باشعور اور اہل علم لوگوں کو معاشرے کی بنا کسی تفریق کے تربیت کرنا ہوگی، حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی لیکن اہل علم، انسانیت کا درد رکھنے والے والوں کو معاشرتی اصلاح کے لیے بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے عمرکوٹ انتظامیہ کو متاثرہ فیملی کی مدد کرنے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔