
کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی روڈ (آؤٹ سگنل ایریا) پر دھماکے کے تناظر میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے حادثہ کے فوراً بعد فائر ٹینڈر وہیکل موقع کی جانب روانہ کی اور ڈی جی ایئرپورٹ اتھارٹی نے امدادی کارروائیوں کے لیے ہر قسم کے تعاون کا حکم دے دیا۔
متعلقہ ادارے دھماکے کی جگہ پر وجوہات کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔