نیپال میں ہونے والی ساف ویمنز چیمپئن شپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

میاں اصغر سلیمی  پير 7 اکتوبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے رواں ماہ نیپال میں منعقد ہونے والی ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی جس کے لیے فائنل اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، اسکواڈ میں گول کیپر نشا اشرف، مافیا پروین اور رومیسا خان شامل ہیں جبکہ ڈیفنڈر میں کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، سارہ خان، نزالیہ صدیقی، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناصر اور مہرین خان شامل ہیں۔

مڈ فیلڈر میں سوہا ہیرانی، ماریہ خان، ثناء مہدی، آمنہ حنیف، رامین فرید اور کائنات بخاری جبکہ فارورڈ میں نادیہ خان، ظہمینہ ملک، اسرا خان، انمول حرا، انوشے عثمان اور عالیہ صادق شامل ہیں۔

قومی ٹیم 12 اکتوبر کو اسلام آباد سے براستہ دوبئی، نیپال روانہ ہوگی جبکہ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی، پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا  گروپ مرحلے میں 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے ساتھ مقابلہ ہوگا اور یہ دونوں میچ  شام 4 بجکر 45 منٹ پر کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔