لاہور ساندہ میں نائٹ ایڈیشن کیلیے تیار پتنگوں کی سپلائی ناکام ملزم گرفتار

ملزم کے قبضہ سے 100 سے زائد پتنگیں اور ڈور کی 2 چرخیاں برآمد کی گئیں، ترجمان ڈولفن


ویب ڈیسک October 07, 2024
فوٹو- ایکسپریس نیوز

ساندہ کے علاقے میں ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل نائٹ ایڈیشن کے لیے تیار کیے گئے پتنگوں کی سپلائی کو ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ساندہ کے علاقے میں جوائے شاہ روڈ پر ملزم پتنگیں کارٹن میں چھپا کر لے جا رہا تھا کہ ڈولفن اسکوارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے کا کہناہے کہ ملزم کے قبضہ سے 100 سے زائد پتنگیں اور ڈور کی 2 چرخیاں برآمد کی گئیں جبکہ ملزم شہریار کو تھانہ ساندہ کے حوالے کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں