حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر کو نشانہ بنایا 10 افراد زخمی

دو راکٹ اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفا سے ٹکرائے جبکہ مزید پانچ راکٹ 65 کلومیٹر دور تبریاس سے ٹکرائے


ویب ڈیسک October 07, 2024
فوٹو- فائل

اسرائیلی پولیس نے پیر کی صبح بتایا کہ حزب اللہ کے راکٹوں نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفا کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا نے ملک کے شمال میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے حیفا کے جنوب میں ایک فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق دو راکٹ اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفا سے ٹکرا گئے جبکہ مزید پانچ راکٹ 65 کلومیٹر دور تبریاس سے ٹکرائے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عمارتوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کچھ افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق سرویلینس کیمرے کے ذریعے لی گئی ویڈیو میں حزب اللہ کے راکٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں